نیشنل

شاہ رخ خان کو ممبئی ایرپورٹ پر ایک گھنٹے تک روک لیا گیا

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اوران کی ٹیم کو کسٹمس کے حکام نے ممبئی ایرپورٹ پر قریب ایک گھنٹے تک روکے رکھا۔ الزام ہے کہ بالی ووڈ اسٹر نے کسٹم ڈیوٹی ادا نہیں کی۔ یہ واقعہ جمعہ کی رات دیرگئے پیش آیا۔ اطلاعات ہیں کہ شاہ رخ سے کسٹم کے حکام نے تقریباً ایک گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاکھوں روپئے مالیتی قیمتی کی گھڑیاں ہندوستان لانے کے معاملہ میں ان سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ دراصل شاہ رخ خان اپنی ٹیم کے ساتھ پرائیویٹ چارٹرطیارہ کے ذریعہ دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے اوراسی طیارہ کے ذریعہ واپس ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button