تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانا شہر کا گینگسٹر ایوب خان جیل سے رہا

حیدرآباد _ 7 ستمبر ( اردولیکس) جعلی پاسپورٹ کیس میں گرفتار حیدرآباد کے پرانا شہر کا  گینگسٹر ایوب خان کو جیل سے رہا کردیا گیا۔ 2017 میں  اسے ممبئی کے امیگریشن حکام نے اس بنیاد پر گرفتار کیا تھا کہ وہ جعلی پاسپورٹ کے ساتھ سعودی عرب سے آیا تھا۔ بعد ازاں امیگریشن حکام نے ایوب کو حیدرآباد پولیس کے حوالے کردیا۔

جبکہ ایوب کو نامپلی کی عدالت نے قید کی سزا سنائی تھی، وہ تقریباً پانچ سال سے چنچل گوڈہ جیل میں ریمانڈ  قیدی تھا۔ اس کے خلاف پرانا شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہیں۔ 2010 میں ایوب خان نے حیدرآباد کے گولکنڈہ میں ایک پتہ کے ساتھ فرضی پاسپورٹ بنایا تھا  کالاپھتر پولیس نے اس کی بیوی اور اس میں مدد کرنے والے دو دیگر قاضیوں کو گرفتار بھی کیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button