جنرل نیوز

پونے میں ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی، سردار سلیم اور فرحان دل کے اعزاز میں شعری نشست

پونے مہاراشٹر کے مشہور ادبی ادارہ اسلم چشتی فرینڈ سرکل (اے سی ایف سی) کی جانب سے معروف شعراء انجم بارہ بنکوی(بھوپال)، سردار سلیم(حیدرآباد) اور فرحان دل(مالیگاؤں) کے اعزاز میں روایت کے مطابق پونے میں ان کی آمد پر ان کے اعزاز میں اسلم چشتی کی قیامگاہ این آئی بی ایم پونے میں شعری نشست کا اہتمام کیا گیا

 

جس میں صاحبِ اعزاز شعراء کے علاوہ منتخب مقامی شعراء حسام الدین شعلہ، اسلم چشتی، رفیق قاضی، حلیم زیدی، ضیاء باغپتی، تنویر احمد تنویر شولاپوری نے شرکت کی، کلام سنایا اور داد پائی نشست کی صدارت پونے کے بزرگ شاعر رفیق جعفر نے کی جبکہ نظامت کے فرائض رفیق قاضی نے ادا کئے۔اس نشست میں ممبران کے علاوہ خاص طور پر مشہور صحافی شکر اللہ اور سماجی رہنما ماسٹر تَحَوّر حُسین بھی موجود تھے۔ میزبان و سربراہ (اے سی ایف سی) صاحبِ خانہ اسلم چشتی کے شکریہ پر نشست کا اختتام عمل میں آیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button