تلنگانہ

نرمل میں اردو ورکنگ جرنلسٹ کے زیراہتمام جشن دو سو سالہ اردو صحافت کا کامیاب انعقاد

عادل آباد۔13/نومبر (اردو لیکس) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کے ریاستی صدر جناب ایم اے ماجد صاحب نے اپنے خطاب میں اضلاع کے اردو صحافیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ہمت افزاء کلمات کہے اور اپنی جانب سے سلام پیش کیا اور کہاکہ خبروں کا احاطہ کرنے میں اضلاع کے صحافیوں کا اہم رول رہتا ہے جس کی جتنی ستائش کی جائے کم ہے۔ ایم اے ماجد صاحب نے اضلاع کے صحافیوں کو اپنا خاندان قرار دیا اور اردو صحافت اردو اخبارات اور اردو صحافیوں کی اپنی الگ شناخت بنانے اور رپورٹنگ سے متعلق اہم پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔وہیں عوام الناس کو اردو اور اردو اخبارات و اردو صحافیوں کی اہمیت سے واقف کروایا۔اور اردو زبان سے وابستہ تعلیم یافتہ احباب کو روزگار کے مواقعوں سے متعلق تفصیلات بتائی۔اور اس بات کی بھی وضاحت کی کہ اردو صحافت کے دو سو سالہ جشن کے حصے کے طور پر ریاست بھر میں ضلع نرمل کے اردو صحافیوں نے اردو ورکنگ جرنلسٹ نرمل کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جو قابل ستائش ہے۔انہوں نے نرمل کے اردو صحافیوں بالخصوص رشید عالم الحفیظی اور ان کے رفقاء وسیم شکیل و دیگر کو مبارکباد پیش کی

 

۔انہوں نے ضلع نرمل کے آئی اے فنکشن ہال میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران تمام اردو صحافیوں کو بھی مبارک دی اور صحافتی میدان میں خدمات انجام دینے سے متعلق مختلف تجاویز دی اور قیمتی نصیحتوں سے نوازا۔شہر مستقر نرمل میں اردو ورکنگ جرنلسٹ نرمل کے بیانرتلے(بیادگار نرمل کے بےباک صحافی و شاعر جناب سید عقیل اسعد مرحوم) "جشن دوصدسالہ اردو صحافت”کے ضمن میں ایک سادہ لیکن پر اثر تقریب عظیم الشان "جشن دو سو سالہ اردو صحافت و ریاستی مشاعرہ”کے‌ عنوان سے ایڈیٹر دبنگ صحافت رشید عالم الحفیظی کی قیادت میں منعقد کی گئی۔اس موقع پر اضلاع نظام آباد،نرمل،عادل آباد،آصف آباد و اطراف کے اردو صحافیوں کی بے لوث خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے "مولانا آزاد ایکسلینس ایوارڈ” کے علاوہ شال اور گلپوشی کے ذریعہ زبردست تہنیت بھی پیش کی گئی۔تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی ملک کے نامور سینئر صحافی و پاسبان صحافت و قائد ٹی یو ڈبلیو جے (آئی جے یو) جناب ایم اے ماجد صاحب صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن نے شرکت کی۔جبکہ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے ریاستی جنرل سکریٹری سید غوث محی الدین،آرگنائزنگ سیکرٹری و بی بی این پرائم ٹائم اینکر ایم ڈی امجد علی،ریاستی جوائنٹ سکریٹری حبیب جیلانی،حیدرآباد سٹی صدر و بی بی این ایسوسی ایٹ ایڈیٹر محمد عبدالمحسن،حیدرآباد سینئر صحافی زین العابدین،نرمل مجلس اتحاد المسلمین کے صدر عظیم بن یحییٰ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ دیگر اضلاع کے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مولانا آزاد ایکسلینس ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد صحافیوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے تمام سے اظہار تشکر کیا۔

 

اس موقع پر مہمان خصوصی جناب ایم اے ماجد صاحب صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کے ساتھ ساتھ مہمانان اعزازی ریاستی جنرل سکریٹری سید غوث محی الدین،آرگنائزنگ سیکرٹری و بی بی این پرائم ٹائم اینکر ایم ڈی امجد علی،ریاستی جوائنٹ سکریٹری حبیب جیلانی،حیدرآباد سٹی صدر و بی بی این ایسوسی ایٹ ایڈیٹر محمد عبدالمحسن،حیدرآباد سینئر صحافی زین العابدین کو بھی اردو ورکنگ جرنلسٹ نرمل کے ذمہ داران رشید عالم الحفیظی،سینئر صحافی وسیم شکیل،سب ایڈیٹر دبنگ محمد محسن اور نرمل مجلس اتحاد المسلمین کے صدر عظیم بن یحییٰ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہاتھوں توصیف ناموں اور مولانا آزاد ایکسلینس ایوارڈ سے نوازا گیا اور شال اور گلپوشی کے ذریعے تہنیت بھی پیش کی گئی۔

 

اس کے علاوہ رشید عالم الحفیظی اور ایم اے وسیم شکیل اور سب ایڈیٹر دبنگ محمد محسن کو مہمانوں کے ہاتھوں ایوارڈ اور تہنیت پیش کی گئی۔اس تقریب میں عادل آباد کے مختلف اردو اخبارات و چینلز سے وابستہ اردو صحافیوں محبوب خان،محمد شاہد احمد توکل،حمید اللہ انور،شفیق احمد اطہر،محمد آصف الدین،شیخ معیز،شیخ عصمت علی،خضر احمد یافعی اور عمیم شریف کو بھی”مولانا آزاد ایکسلینس ایوارڈ ” سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button