تلنگانہ

محبوب نگر ۔قد اونچا دکھانے کیلئے ہوشیاری مہنگی پڑی۔پولیس میں بھرتی کی خواہشمند لڑکی پکڑی گئی

حیدرآباد:ضلع محبوب نگرمیں محکمہ پولیس میں ملازمت کی خاطرایک خاتون امیدوارکو ہوشیاری مہنگی ثابت پڑی۔ محکمہ پولیس میں ملازمت کیلئے محبوب نگر اسٹیڈیم گراؤنڈ میں فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس دوران ایک خاتون امیدوارکو جب قد کی جانچ کیلئے لایا گیا اوروہ الکٹرانک مشین کے سامنے کھڑی ہوئی، لیکن حکام یہ دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئے کہ ڈیوائس کے سینسرس سے اس کے قد کا پتہ نہیں چل سکا۔ شک کی بنا پرخاتون کے سر کا معائینہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ خاتون امیدوار کے سرمیں M-Seal وگ لگائی گئی ہے۔ اس نے سر پروگ لگا کراپنا قد بڑھانے کی کوشش کی۔ ایس پی وینکٹیشورلو نے قد بلند ثابت کرنے کیلئے اس طرح کی کوشش کرنے پرخاتون امیدوار کو نااہل قرار دیا۔ ایس پی نے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی حرکتیں کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button