جنرل نیوز

دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء کریم نگر کے زیر اہتمام سیرت نبوی ﷺ معلوماتی و مسابقتی امتحان برائے سرکاری ملازمین ڈاکٹرس وکلاء اور انجینیئرس کامیاب انعقاد

سیرت کا مطالعہ ہر مسلمان کا دینی فریضہ اور محبت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہم تقاضا بھی ہے، معاشرہ کی اصلاح اور فتنوں سے حفاظت آپ ﷺ کی سیرت کے بغیر ممکن نہیں، ہر شعبہ (فیلڈ) میں آپ ﷺ کی سیرت طیبہ موجود ہے جو ہر موڑ پر ہر ایک کی رہنمائی کرتی ہے، بہرحال سیرت طیبہ کو عام کرنے کی غرض سے *شہر کریم نگر* میں پہلی مرتبہ *سرکاری ملازمین، ڈاکٹرس، وکلاء اور انجینیئرس* کے لیے دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء کریم نگر (تلنگانہ)کی جانب سے 8/ اکتوبر 2023 بروز اتوار صبح 10تا 12 بجے بمقام نیشنل پیالس حسینی پورہ کریم نگر میں سیرت النبی ﷺ کے عنوان سے تحریری معلوماتی و مسابقتی امتحان منعقد ہوا-

جس میں سرکاری ملازمین،ڈاکٹرس،انجینئرس،اور وکلاء مرد و خواتین نے کتاب ہمارے حضور اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے منتخب حصے (باب معاملات تا باب اخلاقیات) سے امتحان دیا – امتحان کے بعد سیرت النبی ﷺ کے عنوان سے مفتی محمد غیاث محی الدین صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء کریم نگر اور مولانا محمد مزمل صاحب رکن دینی تعلیمی بورڈ کریم نگر نے بہت ہی اہم خطاب فرمایا بعد ازاں مفتی محمد نوید سیف صاحب نے دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء کریم نگر کا مختصر تعارف پیش کیا اس کے بعد اول، دوم ، سوم اور ترغیبی انعامات دینے کے علاوہ امتحان میں حصہ لینے والے تمام شرکاء کو بھی سند اور کتابیں تقسیم کی گئیں،

 

اس موقع پر صدر جمعیۃ علماء مفتی محمد یونس القاسمی صاحب، جنرل سیکرٹری مفتی محمد صادق حسین صاحب قاسمی ،مفتی محمد اعتماد الحق صاحب قاسمی،مفتی شعیب علی صاحب قاسمی، مفتی محمد عبد العلیم صاحب قاسمی ، مفتی ابو طلحہ صاحب قاسمی ، مفتی شاداب خان صاحب قاسمی ،مولانا خواجہ معین الدین صاحب قاسمی ، مولانا عابد خلیل صاحب حسامی ،مولانا عبد الرؤف سمیر صاحب ،مولانا مبشر صاحب مفتاحی، مولانا اویس فاروق صاحب حسامی حافظ ضیاء اللہ خان صاحب، حافظ محمد وسیم الدین صاحب، حافظ محمد رضوان صاحب، حافظ محمد عبد المجید اشتیاق صاحب، حافظ یسین صاحب،مولانا شاہنواز صاحب حافظ ذیشان صاحب کے علاوہ علماء ، حفاظ و دیگر موجود تھے آخر میں مفتی محمد عبد الحمید صاحب قاسمی صدر دینی تعلیمی بورڈ کریم نگر نے تمام علماء، حفاظ اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا، مفتی غیاث محی الدین صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا –

متعلقہ خبریں

Back to top button