جنرل نیوز

محمد عبدالرحمن کی دبئی میں عزت افزائی

دبئی کے شیخ راشید آڈیٹوریم میں دنیا بھر سے 14 شاعروں اور 600 لوگوں کی موجودگی میں ایوارڈ

حیدرآباد، 02 دسمبر ، 2023: ایس آر زیڈ کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر عبدالرحمن کو دبئی کے مشاعرہ میں اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں شیخ سہیل محمد زرونی نے شیخ راشید آڈیٹوریم میں دیا۔ انہیں یہ اعزاز حیدرآباد میں ایس آر زیڈ اور انداز بیان اور دبئ ایونٹ کے زیر اہتمام کامیاب مشاعرہ اور کوی سمیلن کے انعقاد پر دیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ 04 نومبر کو شمش آباد کے ایس ایس کنونشن سینٹر میں مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا تھا،

 

جس میں 1500 سے زائد لوگوں نے شرکت کی تھی۔ حیدرآباد میں پہلی بار بک مائی شو میں کسی مشاعرے کی ٹکٹ فروخت ہوئی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ سامعین کو ملک کے کئی بڑے شعراء کو ایک ہی چھت تلے سننے کا موقع ملا۔ انداز بیان اور دبئ نے پہلی بار ایس آر زیڈ کے تعاون سے ایسا پروگرام منعقد کیا تھا۔

 

اس پروگرام میں مہاراشٹر، کرناٹک، اور حیدرآباد کے اضلاع سے لوگ آئے تھے۔ یہ مشاعرہ 6 گھنٹے تک جاری رہا۔ حیدرآباد میں منعقدہ مشاعرہ اور کوی سمیلن نے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لی۔ حیدرآباد کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ پوری دنیا کے سامعین اس پروگرام کو سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھیں گے۔عبدالرحمن حیدرآباد واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فخر اور خوشی کا لمحہ ہے۔ حیدرآباد کے سامعین نے مجھے یہ تحفہ دیا ہے۔ یہ فخر صرف حیدرآباد کے لیے نہیں بلکہ پورے ہندوستان کے لیے ہے۔ سامعین نے اس پروگرام کو بے پناہ محبت دی ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کام کو ہمیشہ عبادت کی طرح کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے بعد بہت سے ہندوستانی پروگرام ہال میں ان کے پاس آئے اور ان کے کام کی تعریف کی۔انہوں نے ایس آر زیڈ کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کی کوشش کی۔

 

انہوں نے کہا کہ ہر انسان محنت سے ہی ترقی کرتا ہے۔ حیدرآباد کی سرزمین ادب اور ثقافت گنگا جمنا تہزیب کی سرزمین رہی ہے اور ہے۔ انشاء اللہ ہم اسی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ اور مشاعرہ اور کاوی سمیلن پروگرام باقاعدگی سے ہر سال کرتے رہیں گے۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button