تلنگانہ

تلنگانہ میں گروپ 2 امتحان کے ملتوی کرنے سے مایوس ہو کر طالبہ نے کرلی خودکشی _ اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج

حیدرآباد _ 14 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ 2 امتحان کو ملتوی کرنے پر مایوس ہو کر شہرحیدرآباد کے ایک ہاسٹل میں نوجوان لڑکی پراولیکا نے خودکشی کرلی۔ خودکشی کرنے والی لڑکی کا تعلق  ضلع ورنگل سے ہے  پراولیکا کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے آبائی گاوں منتقل کردی گئی۔

 

پراولیکا کی خودکشی کے خلاف ریاست کی اپوزیشن جماعتوں نے بی آر ایس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس کی موت کو سرکاری قتل قرار دیا۔ ورنگل ضلع کے بکا جی پلی سے تعلق رکھنے والی پراولیکا حیدرآباد میں مسابقتی امتحانات کی تیاری کررہی تھی۔ امتحانات بار بار ملتوی ہونے کی وجہ سے ذہنی دباؤ کی شکار پراولیکا نے ہاسٹل میں جہاں وہ مقیم تھی پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

 

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم طلبہ نے شدید احتجاج کیا۔پولیس نے بالاخر اس کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے آبائی گاؤں بکاجی پلی منتقل کیا۔اس کی نعش کی آبائی مقام منتقلی کے ساتھ ہی گاوں میں غم کی لہردوڑگئی

متعلقہ خبریں

Back to top button