جنرل نیوز

بارہ بنکی:نسواں اسپتال میں زیرِ تعمیر ڈرگ ویٸر ہاٶس کا ڈی ایم اویناش کمار نے کیا معاٸنہ

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار گزشتہ روز مسولی مہیلا اسپتال میں زیر تعمیر ڈرگ ویٸر ہاٶس اور گرام پنچایت کرپیا میں زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا اور کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے ساتھ ضروری ہدایات دی۔یاد ر ہے کہ مہیلااسپتال مسولی میں بن رہے ضلع سطح کے ڈرگ وٸیر ہاٶس کا 90 فیصد سے زاٸد کام مکمل ہوچکا ہے۔بدھ کو ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار مہیلا اسپتال مسولی پہنچے جس میں کولڈ روم، ڈرگ اسٹور، سی سی ٹی وی کنٹرول روم سمیت عمارت کا باریکی سے جائزہ لیا، معائنہ کے دوران عمارت میں غیر ترتیب سی سی ٹی وی کیمرے صحیح کرانے اور عمارت کے فرش کو صحیح کرانے کی ہدایات دی۔انہوں نے تعمیرکرنے والی ایجنسی کو معیار پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے سبھی معیار کے مطابق کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔

 

 

اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار نے گرام پنچایت کرپیا میں ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ درجات کے لیے تعمیر کی جارہی عمارت کا جاٸزہ لیا اور وقت کے اندر کام کو مکمل کرنے کی ہدایت دی، موقع پر انجینٸر کے موجود نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوۓ عمارت کے فرش کو دوبارہ بنوانے کی ہدایت دی۔عمارت میں لگے دونوں گیٹ چینلوں کو تبدیل کرنے کی ہدایت دی،اس کے علاوہ دونوں عمارتوں کو آپس میں جوڑنے کے لیے انٹر لاکنگ لگوانے کی ہدایت دی۔ضلع مجسٹریٹ نے کمرہ، لیبوریٹری اور عمارت کے کمروں کا جاٸزہ لیا۔معائنہ کے دوران ضلع تعلیمی افسر سنتوش دیو پانڈے، انچارج طبی افسر ڈاکٹر سنجیو کمار، پنچایت سکریٹری وکاس پانڈے، گرام پردھان،آشیش ورما سمیت دیگر لوگ موجود رہے

متعلقہ خبریں

Back to top button