جنرل نیوز

کاماریڈی کے دو مسلم قبرستانوں میں حکومت کی جانب سے سی سی روڈ اور غسل خانوں کی تعمیر _ رکن اسمبلی کاماریڈی کے ہاتھوں افتتاح

محمد سلیم الدین ومحمد امجد سینئرقائدین بی آر ایس کاماریڈی کا اظہار تشکر۔ 

کاماریڈی _ 17 جون ( پریس نوٹ) کاماریڈی کے اسلام پورہ کے قبرستان میں 29 لاکھ روپئے کی لاگت سے غسل خانہ پارکنگ ٹائلس، سی سی روڈ، اور آئی ایم اے ایکس لائٹ تعمیر کیا گیا، جس کا افتتاح ایم ایل اے جناب گمپا گووردھن صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا،

 

افتتاحی تقریب میں بی آر ایس کے سینئر لیڈر محمد سلیم الدین نے کہا کہ کاماریڈی شہر میں بی آر ایس حکومت کی جیت کے بعد حکومت تلنگانہ بالخصوص عالی جناب عزت مآب چیف منسٹر صاحب نے اقلیتوں کے لیے بہت سے کام کئے ہیں، ایسے ہی اندرا نگر کالونی کے قبرستان میں بھی 19 لاکھ روپئے سے تیار کردہ سی سی روڈ کے علاوہ آئی ایم ایکس لائٹ کا افتتاح رکن اسمبلی جناب گمپا گووردھن صاحب نے کیا، اس خصوص میں تمام مسلمانوں نے بالخصوص محمد امجد رکن بلدیہ نے جناب محمد خواجہ مجیب الدین چیرمین اردو اکیڈمی حیدرآباد، ٹی آر ایس کے سینئر لیڈر نیتو وینو گوپالا راؤ، اور مونسپل چیئرپرسن جانوی صاحبہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا

 

اس موقع پر محمد ضمیر الدین صدر نشین وقف بورڈ کاماریڈی، مرزا حفیظ بیگ میونسپل فلور لیڈر، نذیر کونسلر، عمران لڈو، ٹاؤن ٹی آر ایس قائد چندو کے علاوہ مساجد کے ذمہ داران ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button