تلنگانہ

کریم نگر شہر میں جمعہ کو کسی کو بھی ریالی کی اجازت نہیں: اے سی پی سرینواس راو

کریم نگر _ 25 اگست ( اردولیکس) کریم نگر پولیس کمشنریٹ کے اے سی پی سرینواس راو نے کہا کہ شہر کے تمام عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہےکہ کریم نگر ٹاؤن میں جمعہ 26 اگست 2022 سے کسی بھی پارٹی کو جلوس یا ریالی کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ وائرل کر رہے ہیں کہ پولیس نے ریالی نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔لیکن موجودہ امن و امان کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ پولیس نے مختلف جماعتوں کو جلوس اور ریالی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا۔جس کی تمام کو اطلاع دی جارہی ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button