نیشنل

کھلے مقام پر نماز کی ادائیگی۔ مجلس لیڈرکے خلاف لکھنو میں کیس درج

نئی دہلی: لکھنؤ پولیس نے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین سے وابستہ عظمیٰ پروین کے خلاف شہر کے حسین گنج میٹرو اسٹیشن پر نماز ادا کرنے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ حکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ یہ معاملہ چہارشنبہ کو اس وقت سامنے آیا جب آئی ایم آئی ایم لیڈر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر نماز پڑھتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی۔
انھوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا الحمدللہ، لکھنؤ ودھان سبھا کے سامنے عصر کی نماز ادا کی، اگرنماز پر پابندی لگائی تو ہم اپنے ملک کے ہر حصے میں نماز پڑھ کر دکھائیں گے، ہمارا ملک آزاد ہے، اسی لیے مجھے آزادی سے نماز پڑھنے کا حق ہے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس، سنٹرل زون، اپرنا رجت کوشک نے کہا کہ عظمیٰ نے فرضی طور پر نماز ادا کرنے کی جگہ کو ودھان بھون ظاہر کیا جو گمراہ کن ہے۔ پولیس نے پروین کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button