نیشنل

بہادر خاتون کانسٹیبلس نے بینک لوٹنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا

پٹنہ _ 19 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) بہار کے حاجی پور میں تین ڈاکووں نے  بینک لوٹنے کی کوشش کی تاہم اس وقت وہاں تعینات دو خاتون کانسٹیبلوں نے دلیری سے  ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا اور انہیں بھگا دیا۔ اس واقعہ کی تفصیلات  کچھ اس طرح ہیں

جوہی کماری اور شانتی کماری سیندووری چوک، حاجی پور میں اتر بہار گرامین بینک میں کام کرتی ہیں۔ چہارشنبہ کو تین افراد بینک میں داخل ہوئے۔خاتون کانسٹیبل نے ان افراد سے پاس بک  دکھانے کو کہا۔ اس وقت ایک شخص نے جیب سے پستول نکال کر دھمکی دینے کی کوشش کی۔ جس پر جوہی اور شانتی  دو کانسٹیبلس نے ان  لوگوں سے ہاتھا پائی کی ۔اور کسی طرح ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے انھیں بینک سے مار بھگایا۔

 

جوہی نے کہا کہ جب اس نے  پاس بک دکھانے کو کہا  تو ان لوگوں میں ایک نے اسے بندوق دکھائی۔ لیکن جوہی نے کہا کہ وہ ان لوگوں کو بینک لوٹنے اور ہتھیار لینے سے روکنے میں کامیاب رہی۔ کانسٹیبل کی ڈاکوؤں سے لڑائی کا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button