نیشنل

راہول بابا کان کھول کر سن لو یکم جنوری 2024 کو ایودھیا میں رام مندر تیار ہوجائے گا : وزیر داخلہ امیت شاہ _ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ 5 جنوری ( اردولیکس) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ایودھیا میں تعمیر ہونے والا رام مندر یکم جنوری 2024 تک تیار ہو جائے گا۔یہ بیان انہوں نے تریپورہ میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

 

جنوبی تریپورہ کے سبروم میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ  ”کانگریس نے عدالتوں میں رام مندر کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مودی جی نے مندر کی تعمیر شروع کر دی۔ پی ایم مودی نے بھومی پوجن کیا اور مندر کی تعمیر کا آغاز کیا۔

 

امیت شاہ نے مزید کہا کہ  "2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران، میں بی جے پی کا صدر تھا اور راہ۵ل بابا کانگریس کے صدر تھے۔ وہ روز پوچھتے تھے کہ مندر کی تعمیر کی تاریخ کبھی نہیں بتائی جائے گی۔ تو راہول بابا، کان کھول کر سن لو ، یکم جنوری 2024 کو  ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر تیار ہوجائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button