تلنگانہ

تلنگانہ کلوا کرتی رکن اسمبلی کی کار حادثہ کا شکار۔ بائیک سوار دو نوجوان ہلاک

حیدرآباد۔ کلوا کرتی کے کانگریس کے رکن اسمبلی کسی ریڈی نارائن ریڈی کی کار حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

 

ضلع رنگا ریڈی کے تلکونڈا پلی منڈل میں انتخابی مہم کے اختتام کے بعد وہ کل واپس ہو رہے تھے کہ موضع کے مضافات میں رکن اسمبلی کی کار بائیک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں نریش نامی 25 سالہ نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ہاسپٹل منتقل کرنے پر پرشو رام زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔ مہلوکین کا تعلق وینکٹاپور سے بتایا گیا ہے۔

 

اس حادثے میں رکن اسمبلی کی کار کو نقصان پہنچا ایئر بلون بروقت کھل جانے کی وجہ سے رکن اسمبلی معمولی طور پر زخمی بتائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button