تلنگانہ

بیسٹ اُردو ٹیچر ایوارڈ کے لئے درخواست داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

ریاست تلنگانہ کے اُردو اساتذہ کو بیسٹ اُردوٹیچر ایوارڈ برائے سال 22-2021 اور سرکاری اردومیڈیم اسکولس کو سال 2022 کی انفراسٹرکچر اسکیم کے لئے درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں 31 جنوری2023 تک توسیع جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدتلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی کا بیان

 

حیدرآباد۔13 جنوری ( نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس ) تلنگانہ  اردو اکیڈیمی کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے اُردو اساتذہ کو بیسٹ اُردوٹیچر ایوارڈ برائے سال-22-2021 اور سرکاری اردو میڈیم اسکولس کو انفراسٹرکچر کی فراہمی برائے سال 2022 کے لئے درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں 31 جنوری2023 تک توسیع کردی گئی ہے۔ جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدرتلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں اس سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کے اُردو اساتذہ کو بیسٹ اُردوٹیچر ایوار برائے سال22 -2021 اور سرکاری اردو میڈیم اسکولس کو انفراسٹرکچر برائے سال 2022 کی فراہمی کے لئے درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 15/ جنوری2023رکھی گئی تھی لیکن اساتذہ‘ اُردوتنظیموں اور اردو اسکولس کے ذمہ داروں کی نمائندگی پر اس تاریخ میں 31 /جنوری2023 تک توسیع کردی گئی ہے۔

 

انہو ں نے ریاست تلنگانہ کے اردو اساتذہ اور سرکاری اردو اسکولس کے ذمہ داروں سے خواہش کی ہے کہ وہ معلنہ شرائط کے مطابق متعلقہ پروفارما کی تکمیل اور تصدیق کرواکر مقررہ توسیع شدہ تاریخ تک صَدر دفترتلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی حج ہاوز چوتھی منزل نامپلی حیدرآباد میں داخل کردیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button