نیشنل

چلتی بس میں آگ لگنے سے 25 افراد زندہ جل کر ہلاک _ مہاراشٹر میں خوفناک سڑک حادثہ

ممبئی _ یکم جولائی ( اردولیکس) مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں چلتی بس میں آگ لگنے سے 25 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ یہ خوفناک حادثہ سمریدھی مہامرگ ایکسپریس وے پر پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں تقریباً 32 افراد سوار تھے۔ تیز رفتار بس کا ٹائر  پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں بس الٹ گئی اور اچانک اس میں آگ لگ گئی  جس کی وجہ سے لوگوں کو اس میں سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ اس حادثے میں 25 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے جب کہ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر بلڈھانہ کے سرکاری ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بس مہاراشٹر کے ایوت محل سے پونے جا رہی تھی۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات تقریباً 2 بجے پیش آیا۔ بلڈھانہ پولیس کے ڈپٹی ایس پی بابو راؤ مہامونی نے بتایا کہ بس سے 25 نعشیں نکالی گئی ہیں۔ بس میں کل 32 افراد سوار تھے۔ 6-8 افراد زخمی ہیں۔

 

یہ واقعہ رات 2 بجے کے قریب پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا جب بس میں سوار مسافر گہری نیند سو رہے تھے۔ انھیں جان بچانے کا موقع بھی نہیں ملا۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ فی الحال یہ واقعہ کتنا خوفناک تھا، بس کی حالت دیکھ کر ہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اچانک آگ لگنے کے بعد پوری بس جل کر راکھ ہو گئی

 

اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ بس میں لگی آگ پر کسی طرح قابو پالیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button