جنرل نیوز

رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار کی میر کاظم علی سے ملاقات

جگتیال _  بی آر ایس رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر سنجے کمار نے آج کانگریس لیڈر و جگتیال مسلم سنٹرل کمیٹی کے سابق صدر میر کاظم علی کی قیامگاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کے ہمراہ جگتیال بی آر ایس میناریٹی صدر عبدالقادر مجاہد بھی موجود تھے بتایا جاتا ہے کہ رکن اسمبلی نے کاظم علی کو بی آر ایس پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ تاہم کاظم نے اس سلسلہ میں کوئی جواب نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button