جنرل نیوز

روز نامہ رہنمائے دکن حیدر آباد سال نو 2023ء کے ملٹی کلر کیلینڈر کی نظام آباد ضلع کلکٹر نارائین ریڈی پولیس کمشنر ناگرا جو کے ہاتھوں کے ہاتھوں رونمائی 

روز نامہ رہنمائے دکن حیدر آباد سال نو 2023ء کے ملٹی کلر کیلینڈر کی نظام آباد ضلع کلکٹر نارائین ریڈی پولیس کمشنر ناگرا جو کے ہاتھوں کے ہاتھوں رونمائی 

 

نظام آباد2/ جنوری (اردو لیکس ) ملک کا قدیم روزنامہ  رہنمائے دکن حیدر آباد جناب سید وقار الدین مرحوم کے جانشین و نمائیندہ ایڈیٹر رہنمائے رکن جناب سید احمد خان کے زیر نگرانی و سرپرستی میں رہنمائے دکن کے سو سال کی تکمیل کے بعد نیا سال 2023 ء کا رنگین و بہترین دیدہ زیب و جاذب نظر کیلنڈر کا نظام آباد ضلع کلکٹر نظام آباد مسٹر نارائین ریڈی نے جدید کلکٹریٹ کامپلکس کانفرنس ہال میں اور نظام آباد پولیس کمشنر مسٹر کے آرنا گراجو نے پولیس کمشنریٹ نظام آباد نے رسم رونمائی انجام دی اس موقع پر نظام آباد ضلع سے نمائندگی کر ر ہے اسٹاف رپورٹر روز نامہ رہنما ے دکن احمد علی خان نے ضلع کلکٹر نارائین ریڈی اور پولیس کمشنر نا گرا جو کو گلدستے پیش کرتے ہوئے نئے سال کی دلی مبارکباد دی اسکے علاوہ نظام آباد ضلع کلکٹر نارائین ریڈی کے بحیثیت ضلع کلکٹر نظام آباد (3) سال کی تکمیل پر اور پولیس کمشنر نا گراجو کے بحیثیت پولیس کمشنر نظام آباد ایک سال مکمل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

 

, رہنمائے دکن حیدر آباد کے ملٹی کلر کیلینڈر سال 2023ء کی رونمائی کے موقع پر ایڈ یشنل کلکٹر چندر شیکھر ، محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ سپرٹینڈنٹ یم اے ماجد ، پبلک ریلیشن آفیسر محمد جاوید پاشاہ ، اردو آفیسر ارشد علی، شہنواز احمد خان شیراز انجنیئر ، شعیب احم خان انجنئیر ، پولیس کمشنر سی سی محمد صدیق بھی موجود تھے ۔ یہاں یہ ذکر ضروری ہوگا کہ روزنامہ رہنمائے دکن حیدر آباد کے نظام آباد ضلع اسٹاف رپورٹر کی حیثیت سے احمد علی خان نے ایک سال مکمل کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button