جنرل نیوز

بیرسٹر اویسی کے ہاتھوں ”انداز بیاں اور“ کے مشاعرہ کا پوسٹر جاری

حیدرآباد۔ 9 اکتوبر (پریس نوٹ) بیرسٹراسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے شہر میں انداز بیان اور ادارہ کی جانب سے 4نومبر کو منعقد ہونے والے کل ہند مشاعرہ و کوی سمیلن کا پوسٹر جاری کیا۔ اس مشاعرہ کے اہتمام میں ایس آر زیڈ اور سائن انڈیا نے تعاون کیا ہے۔

 

انداز بیان اور تنظیم متحدہ عرب امارات سے کام کرتی ہے جس کے پروموٹرس شاذیہ قدوائی اور ریحان صدیقی ہیں۔ یہ مشاعرہ اور کوی سمیلن 4نومبر کو شام7بجے سری ستیہ سائی نگامگمم بنجارہ ہلز میں منعقد ہوگا۔ اس مشاعرہ و کوی سمیلن میں ملک کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے شعراء‘بشمول ابرار کاشف‘ ندیم فرخ‘ محشر آفریدی‘شکیل اعظمی‘ شارخ کیفی‘ فوزیہ رباب‘ زبیر علی کاوش‘حنا رضوی حیدر‘ سجاد جھنجٹ‘ شمبھو شیکھر‘ وکرم بیراگی‘ عائشہ ایوب‘ساون شکلا کے علاوہ مقامی شعراء سردار سلیم اور وحید پاشاہ قادری کلام سنائیں گے۔

 

بیرسٹراویسی نے مشاعرہ کی کامیابی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ ایس زیڈ آر ٹرسٹ اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی کے منیجنگ ڈائرکٹر و بانی عبدالرحمن اور سائن انڈیا کے سربراہ محمد القریشی نے صدرمجلس سے دارالسلام میں ملاقات کرتے ہوئے انہیں پروگرام کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی اور انہیں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا۔ منتظمین نے بتایا کہ اس مشاعرہ وکوی سمیلن کے اہتمام کا مقصد اردو اور ہندی کے درمیان ثقافتی ولسانی رشتہ کو مضبوط بنانا ہے۔

 

عبدالرحمن اور محمدالقریشی نے رکن اسمبلی ملک پیٹ احمدبلعلہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں بھی مشاعرہ و کوی سمیلن کے لئے مدعو کیا اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔داخلہ ذریعہ ٹکٹ ہوگا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7981849791پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button