جنرل نیوز

ملک گیر سطح پر بی آرایس پارٹی کے قیام پر وزیر اعظم نریندر مودی بوکھلاہٹ کا شکار۔ چیف منسٹر کے سی آر سے خوف زدہ آرمور میں زبردست احتجاج۔ سمیر احمد کی میڈیا سے بات چیت

نظام آباد:27/ اکتوبر ( اُردو لیکس) آرمور میں آج رکن اسمبلی و صدر ضلع بی آرایس پارٹی اے جیون ریڈی کی ہدایت پرآرمور ٹی آرایس حرکیاتی لیڈر سمیر احمد کی قیادت میں آرمور امبیڈ کر چوراہا پر وزیر اعظم نریندر مودی کا علامتی پتلہ نذرآتش کیا گیا اور مرکزی بی جے پی حکومت کی شدید مذمت کی گئی۔ بی آرایس حرکیاتی قائد سمیر احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے ملک گیر سطح پر بی آرایس پارٹی کے قیام پر وزیر اعظم نریندر مودی بوکھلاہٹ کا شکار ہوتے ہوئے کے چندر شیکھر راؤ سے خوف زد ہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر ایک شخص نہیں بلکہ ایک شکتی ہے۔

 

سمیر احمد نے بتایا کہ ملک کی معاشی حالت کی صورتحال بدترین دور سے گذر رہی ہے اور روپئے کی قیمت دن بہ دن گھٹتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے ملک کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے وعدہ کئے تھے اور عوام کو ان کے بینک کھاتوں میں 15 لاکھ روپئے جمع کرنے کا وعدہ فراموش کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آرایس پارٹی سے تعلق رکھنے والے جو عوام میں مقبولیت رکھتے ہیں وہ کبھی بھی بی جے پی قائدین کی سازشوں کا شکار نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ گوا اور مہاراشٹرا میں بی جے پی کی جانب سے جس طرح اراکین اسمبلی کو خریدا گیا اسی طرح بی جے پی کی جانب سے ٹی آرایس پارٹی کے اراکین اسمبلی کو خریدنے کی جوناپاک کوشش کی گئی جس کی انہوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں عوام کی جانب سے منتخبہ نمائندوں کو خریدا جانا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنی حکمرانی کی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مشورہ دیا کہ وہ ملک کی معیشت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں نا کہ مختلف ریاستوں میں منتخبہ حکومت کے نمائندوں کو خریدنے کوشش کریں۔ سمیر احمد نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے ریاست تلنگانہ سارے ملک میں سرفہرست کا درجہ رکھتی ہے اور اسی ماڈل کو بی آرایس کے ذریعہ ملک بھر میں نافذ عمل کیا جائیگا۔ اس موقع پر عثمان حضرمی، امتیاز کونسلر، محمد لطیف، پنڈت پریم، گنگا موہن چکرو کونسلر، سڑک ونود و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button