تلنگانہ

تلنگانہ کے کریم نگر شہر میں ہنومان شوبھا یاترا میں نامعلوم نوجوان کا تلوار سے رقص پر بھکتوں کی ہنگامہ آرائی _ رات دیر گئے تک کشیدگی

کریم نگر _ 26 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے کریم نگر شہر میں ہفتہ کی رات منچریال چوراستہ پر اس وقت شدید کشیدگی پیدا ہوگئی جب ہنومان کے بھکتوں کی جانب سے نکالی گئی شوبھا یاترا میں ایک نامعلوم نوجوان گھس گیا اور تلوار ہاتھ میں تھام کر ڈانس کرنے لگا ۔ نامعلوم نوجوان کے اچانک یاترا میں شامل ہوکر تلوار گھمانے کے واقعہ سے بھکتوں میں افراتفری مچ گئی اور بھکتوں نے اس نوجوان کو دوسرے طبقہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان سمجھ کر اسے پکڑ لیا اور احتجاج شروع کردیا۔

 

اس دوران شوبھا یاترا میں بندوبست کے لئے تعینات پولیس نے نوجوان کو بھکتوں سے آزاد کرواکر اسے پولیس کی گاڑی میں بٹھا دیا۔جس پر بھکتوں نے پولیس کی گاڑی کو گھیر لیا اور آگے بڑھنے نہیں دیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات 12 بجے پرشانت نگر ہنومان مندر کے پاس پیش آیا۔ اس موقع پر ہنومان بھکتوں نے نوجوان کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس کی گاڑی کو جانے نہیں دیا۔اس کے باوجود پولیس نے بھکتوں کو طاقت کا استعمال کرتے ہوئے منتشر کردیا گاڑی کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔  پولیس نے چند بھکتوں کو بھی حراست میں لے لیا

 

پولیس کے رویے سے ہنومان  بھکتوں  نے تھری ٹاؤن پولیس اسٹیشن کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی۔ بی جے پی لیڈران ان کی حمایت میں پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔حالات مزید کشیدہ ہوگئے جب پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کا سہارا لیا۔ یہ صورتحال آدھی رات تک جاری رہی۔

 

اس دوران ہنومان کی شوبھایاترا میں تلوار چلانے والے نوجوان کی شناخت جے دیو کے طور پر ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ بی جے پی لیڈر باسا ستیہ نارائنا کا قریبی حامی اور بی جے پی کارکن ہے  بتایا جاتا ہے کہ ہنومان کے بھکتوں نے نوجوان کو اقلیتی طبقہ سے  تعلق رکھنے والا سمجھ کر یہ ہنگامہ آرائی کی تھی

تلوار سے رقص کرنے والا نوجوان  بی جے پی کارکن جے دیو 

متعلقہ خبریں

Back to top button