نیشنل

بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہول گاندھی کے ساتھ غیر متوقع واقعہ _ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جاری ہے۔ فی الحال وہ  پنجاب کے ہوشیا پور میں پدایاترا کررہے ہیں  لیکن راہول گاندھی کے سفر کے دوران ایک غیر متوقع واقعہ پیش آیا۔ پارٹی کارکنوں کے ساتھ پدیاترا میں شریک  ایک شخص غیر متوقع طور پر راہول گاندھی کے پاس پہنچا اور  اس نے سیکورٹی سے بچ کر راہول گاندھی کو گلے لگایا۔ فوری طور پر چوکس کانگریس کارکنوں نے اس شخص کو ایک طرف بازو کردیا ۔ راہول گاندھی بھی  اچانک اس غیر متوقع واقعہ سے پریشان رھ گئے اور تھوڑی دیر بعد انہوں نے سفر جاری رکھا۔ اس واقعہ کی ویڈیو اب وائرل ہوگئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button