نیشنل

اترپردیش میں بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ۔ بہار میں یونائیٹڈ جنتا دل آگے

نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش سخت مقابلہ دیکھا جارہا ہے۔ بی جے پی زیراقتدارریاست اترپردیش میں بی جے پی 35سیٹوں پر آگے ہے، سماج وادی پارٹی بھی 35 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے۔ کانگریس 6 سیٹوں پر، راشٹریہ لوک دل 2 سیٹ پر اور دیگر ایک سیٹ پر آگے ہے۔

 

ان نتائج کے پیش نظر یہ کہنا مشکل ہے کہ اتر پردیش میں کس پارٹی کو اکثریت ملے گی۔ دوسری جانب این ڈی اے اتحاد بہار میں طاقت کا مظاہرہ کررہا ہے۔ اتحاد میں شامل یونائیٹڈ جنتا دل پارٹی 12 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ دوسری جانب بی جے پی 12 سیٹوں پر آگے ہے کانگریس کو تین نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

 

جب کہ لوک جن شکتی پارٹی 5 سیٹوں پر آگے ہے۔ ساتھ ہی آر جے ڈی 3 سیٹوں پر، کانگریس 1 سیٹ پر اور بائیں بازو کی پارٹیاں 2 سیٹوں پر آگے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button