جنرل نیوز

ضلع نظام آباد اینٹی کرپشن کمیٹی کا ایک روزہ سمینار۔ قومی صدراینٹی کرپشن کمیٹی رویندردیویدی کی شرکت

نظام آباد: ضلع نظام آباد اینٹی کرپشن کمیٹی ٹیم کی جانب سے نظام آباد کےہریتا ہوٹل میں ایک روزہ سیمنار زیرصدارت نعیم الدین المعروف پاشاہ ریاستی نائب صدرتلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو منعقد کیا گیا۔اس ایک روزہ سمینار میں قومی صدراینٹی کرپشن کمیٹی رویندردیویدی نےمہمان خصوصی کےطورپرشرکت کی۔اسکے علاوہ دیگراینٹی کرپشن کمیٹی کےذمہ داران جن میں محمد سعید احمد ایڈوکیٹ(قومی ترجمان).یم بھکشاپتی قومی مشیر۔ساوتھ ایسٹ ویسٹ صدرمحمدمنصور۔ریاستی خاتون صدرمعراج خان نےبھی اس ایک روزہ سیمنار میں شرکت کی۔

اس سمینار سے مخاطب ہوتے ہوئے قومی صدراینٹی کرپشن کمیٹی رویندردیویدی نے کہا کہ مرکزی حکومت میں بدعنوانی بڑھ گئی ہے اور مودی حکومت آنے کے بعد سے اس میں اور بھی اضا فہ ہوا ہے. جب سے مودی وزیر اعظم بنے ہیں، کسی بھی میڈیا کانفرنس کا اہتمام نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی مودی کے کسی ملک کے دوروں کے دوران میڈیا کوکوریج کے لئے بلارہے ہیں، آخر کیوں مودی حکومت میڈیا سے بات کرنے گھبرارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے سے ہی ریاست میں بہتری آئے گی یہ کرپشن کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔ اس ایک روزہ سیمینار کے انعقاد کے موقع پر کمیٹی میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے افسران کو عہدے پر ترقی دی گئی جن میں تلنگانہ خاتون صدر معراج خان کو ترقی دیتے ہوئے قومی خاتون صدرکے عہدے پر فائز کیا گیا۔ اسکے علاوہ کے نعیم الدین تلنگانہ نائب صدر کو تلنگانہ کا صدر مقرر کیاگیا۔ مسز ملیکا کو حیدرآباد خاتون نائب صدر کے عہدے سے ترقی دیتے ہوئے تلنگانہ خاتون صدر مقرر کیا گیا اورڈاکٹر یم رویندرنظام آباد ضلع صدر کے عہدے سے ترقی دیتے ہوئے تلنگانہ کا نائب صدر کے عہدے پر فائز کیا گیا اسی طرح تراب خان ضلع سکریٹر ی کو ترقی دیتے ہوئے نظام آباد ضلع صد ر مقرر کیا گیا،

بعد ازاں تمام ہی عہدے پر ترقی پانے والے ممبران کو شال پوشی و گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کرتے ہوئے انہیں مومنٹو پیش کیا گیا۔اس موقع پر محمد نصیر، اقبال احمد بھینسہ،رزاق ناندیڑ،کرن حیدرآباد، سری سائلم، الطاف علی، محمد سلیم الدین (اسلم)،ایم اے کلیم، ایم اے رشیدخان، ایم اے عزیز،محمد کلیم بھینسہ، حیدر نرمل ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button