نیشنل

بھینسوں کو ٹکر دینے کے دوسرے دن وندے بھارت ٹرین گائے سے ٹکرا گئی

نئی دہلی:گاندھی نگر-ممبئی وندے بھارت ایکسپریس کے بھینسوں سے ٹکرانے کے ایک دن بعد نئی شروع کی گئی سیمی ہائی سپیڈ ٹرین نے جمعہ کو گجرات کے کنجری اور آنند اسٹیشنوں کے درمیان ایک گائے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ٹرین کے سامنے کے پینل کو معمولی نقصان پہنچا۔

جمعرات کو گاندھی نگر-ممبئی وندے بھارت ایکسپریس جسے حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا، نے چار بھینسوں کو ٹکر مار دی تھی۔

ریلوے کے ایک عہدیدار نے تازہ حادثہ کے تعلق سے بتایا کہ ٹرین کو کوئی زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔جمعہ کو یہ واقعہ ممبئی سے تقریباً 432 کلومیٹر دور آنند کے قریب دوپہر 3.45 بجے پیش آیا۔ "ممبئی ٹرین ایک گائے سے ٹکرا گئی جو اس کے راستے میں آئی۔ زیادہ نقصان نہیں ہوا اور ٹرین کو تقریباً 10 منٹ کے لیے رکنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button