جنرل نیوز

دسویں جماعت کے پیپر لیک معاملہ میں وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی سے مستعفی ہونے عادل آباد پی ڈی ایس یو کا مطالبہ

عادل آباد۔4/اپریل(اردو لیکس)پی۔ڈی۔یس۔یو عادل آباد ضلع صدر سیدام سائی کمار نے کہا کہ امتحانات کے انعقاد میں حکومت اور محکمہ تعلیم کے افسران کا قصور صاف نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم اور وزیر اعلیٰ دسویں جماعت کے امتحانی پیپر لیک ہونے کے واقعہ پر فوری ردعمل دیں۔ پی۔ڈی ۔یس ۔یو عادل آباد ضلع صدر سیدام سائی کمار منگل کے روز پی۔ڈی ۔یس۔یو عادل آباد ضلع دفتر میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کیا

 

۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع وقارآباد کے تانڈور میں ایک امتحانی سینٹر میں 10ویں جماعت کے امتحانی پرچہ لیک ہونے کے واقعات پر کئی شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیونکہ یہ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کا آبائی ضلع ہے تاکہ ضلع اعلیٰ نمبر حاصل کر سکیں۔اس کے لئے امتحانات صبح 9:30 بجے شروع ہوئے اور سوالیہ پرچہ امتحانات شروع ہونے کے 10 منٹ کے اندر صبح 9:37 لیک ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اس بات سے لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے کہ عادل آباد ضلع کے اٹنور منڈل میں 10ویں کے امتحان کی جوابی پرچہ غائب ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایس پی ایس سی کے تحت پیپر لیک معاملے کی جاری تحقیقات ختم ہونے سے پہلے ہی دسویں کلاس کا پرچہ لیک ہونے کا مطلب محکمہ تعلیم اور حکومت لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔جس کی وجہ سے کئی شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔

 

ہم پی ڈی ایس یو ضلعی کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غریب اور کمزور طبقات کے طلبہ کے ساتھ ناانصافی نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ پرچوں کو لیک کرنے اور بیچنے والے مجرموں کی نشاندہی کی جائے، سیٹنگ جج کے ذریعہ عدالتی انکوائری کرائی جائے،انہوں نے وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کو پیپر لیک ہونے کی اخلاقی ذمےداری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ کا مطالبہ کیا نہیں تو انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایس یو ضلعی کمیٹی کے زیراہتمام ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا

 

۔اس موقع پر اور تعلیم کو عام کیا جائے۔وزیر ذمہ دار ہوں اور دیں۔اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم انتباہ دیتے ہیں کہ PDSU ضلعی کمیٹی پی ڈی ایس یو ضلع نائب صدر اشوک، نائکڈ شیام سندر، رجنی کانت ،روی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button