نیشنل

نوجوان کی دلیری کی انتہا _ چیتے سے مقابلہ کرنے کے بعد زخمی چیتے کو موٹر سائیکل پر باندھ کر محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا : ویڈیو دیکھیں

بنگلورو _ 16 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک میں ایک ۰نوجوان نے  اس پر حملہ کرنے والے چیتے سے انتہائی دلیری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے اسے زخمی کردیا اور زخمی چیتے کو موٹر سائیکل پر باندھ کر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔

یہ عجیب و غریب واقعہ کرناٹک کے ہاسن ضلع کے ہوبلی باگیوالو گاؤں میں پیش آیا۔ جہاں گاوں کے وینوگوپال عرف متھو پر جمعہ کی صبح اس وقت چیتے نے حملہ کیا جب وہ اپنے کھیت میں جا رہا تھا۔نوجوان نے ہمت کرکے چیتے  کا مقابلہ کیا اور اسے موٹر سائیکل پر رسی سے باندھ دیا۔محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو زخمی چیتا حوالے کردیا جس پر  جنگلات کے عملے نے چیتا کا علاج کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button