نیشنل

پدم شری ایوارڈ یافتہ شاہ رشید احمد قادری کی باتوں پر وزیراعظم نریندر مودی بے ساختہ ہنس پڑے _ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _  6 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے گزشتہ روز راشٹرپتی بھون میں پدم ایوارڈ تقسیم کئے ۔ اس تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ کے علاوہ دیگر اہم شخصیات موجود تھے

اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے ایوارڈ حاصل کرنے والی شخصیات سے ملاقات کی اور انھیں مبارکباد پیش کی۔ اس دوران کرناٹک سے تعلق رکھنے والے پدم شری ایوارڈ یافتہ شاہ رشید احمد قادری نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران سنسنی خیز  تبصرہ کیا ۔

 

شاہ رشید احمد قادری نے کہا کہ انہوں نے یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے 10 سال تک کوشش کی اور امید تھی کہ یہ کانگریس کے دور حکومت میں ملے گا لیکن نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی کی حکومت آئی تو وہ پدم شری ایوارڈ حاصل کرنے کی امید چھوڑ دی اور اس کے لئے کوشش کرنا بھی  چھوڑ دیا تھا ۔ کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ بی جے پی مسلمانوں کو کبھی کچھ نہیں دیتی۔

 

لیکن مودی نے ثابت کر دیا کہ ان کی یہ  غلط فہمی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس کے لئے مودی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے بی جے پی حکومت کی بھی تعریف کی۔ شاہ رشید احمد قادری   کی باتوں پر وزیراعظم مودی بے ساختہ ہنس پڑے۔  کرناٹک کے بیدر سے تعلق رکھنے والے، شاہ رشید کو بیدری ویئر کاریگر کے طور پر جانا جاتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button