جنرل نیوز

 گلشن خلیل میں ہفتہ کو جلسہ استقبال ماہ رمضان المبارک

حیدرآباد۔16/مارچ(پریس نوٹ)معتمد اسٹڈی سرکل ڈاکٹر یوسف حامدی نے بتایا کہ ماہ مقدس رمضان کی آمد کے پیش نظر اسٹڈی سرکل کل ہند مجلس تعمیرملت کے زیراہتمام 18 مارچ ہفتہ کو بعد نماز مغرب مصلیٰ گلشن خلیل مانصاحب ٹینک روبرو گارڈن ٹاؤر میں جلسہ استقبال ماہ رمضان المبارک منعقد کیاجائے گا جس کی صدارت جناب محمد ضیأالدین نیئر صدر مجلس تعمیرملت کریں گے۔ مولانا عبیدالرحمن اطہر خطیب و امام مسجد ٹین پوش لال ٹیکری‘ جناب عمر احمد شفیق معتمد عمومی مجلس تعمیر ملت اور مولانا من اللہ علوی لکچرر ممتاز کالج مخاطب کریں گے۔ڈاکٹر یوسف حامدی نے عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button