نیشنل

بی جے پی  حکومت کے مسائل صرف مندر، مسجد، ہندو ، مسلم  اور پاکستان ہیں : ایودھیا سے جیتنے والے سماج وادی کے امیدوار اودھیش پرساد

حیدرآباد _ 6 جون ( اردولیکس) فیض آباد (ایودھیا) سے جیتنے والے سماج وادی پارٹی کے امیدوار اودھیش پرساد نے کہا کہ بی جے پی  حکومت کے مسائل صرف مندر، مسجد، ہندو ، مسلم  اور پاکستان ہیں۔ جبکہ  ہمارے ملک کو درپیش اصل مسائل مہنگائی اور بے روزگاری ہیں۔

 

اودھیش پرساد نے جمعرات کو لکھنؤ میں صحافیوں سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کروڑوں نوجوان بے روزگار ہیں اور  7 لاکھ نوجوان پولیس فورس میں شامل ہونے  امتحانات کی تیاری کے لیے جدوجہد کر رہے تھے  ایسے میں پرچہ سوالات  لیک ہو گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ وہ دن قریب ہے جب ملک سے بھگوا پارٹی کا مکمل صفایا ہو جائے گا۔ اودھیش پرساد نے واضح کیا کہ عوام نے بی جے پی کو ملک بھر میں مسترد کر دیا ہے اور اسی وجہ سے پارٹی حکومت بنانے کے لیے درکار جادوئی ہندسے سے بہت دور ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button