نیشنل

ممبئی لوکل ٹرین میں سیٹ کے مسلہ پر خواتین کی آپس میں مارپیٹ _ ویڈیو دیکھیں

ممبئی _ 7 اکتوبر ( اردولیکس) ممبئی لوکل ٹرین میں  سیٹ کے مسلہ پر خواتین کے درمیان زبردست لڑائی کا واقعہ پیش آیا جس میں کسی نے بال کھینچے تو کسی نے مکے مارے خواتین مسافروں کے درمیان لڑائی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خواتین ممبئی کی لوکل ٹرین میں سفر کر رہی ہیں۔ اس دوران سیٹ کو لے کر ان میں ایسا جھگڑا ہوا کہ وہ ایک دوسرے کو پوری طاقت سے مارنے لگے۔

 

اس دوران چیخ و پکار کی آوازیں بھی بہت سنائی دیں۔ اس معاملے پر پولیس نے کہا کہ ممبئی لوکل ٹرین میں سیٹ کو لے کر ہوئے  جھگڑے میں ایک خاتون پولیس اہلکار اور ایک اور مسافر زخمی ہو گئے۔ پولیس اہلکار کی شکایت پر پولیس نے ایک 52 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے

 

تلوجہ کی رہنے والی  خاتون اپنی 27 سالہ بیٹی اور اس کی دس سالہ پوتی کے ساتھ چہارشنبہ کی شام تقریباً 7.30 بجے تھانے سے جا رہی تھی۔ایک اور خاتون، کوپارکھیرانے ریلوے اسٹیشن سے اسی ٹرین میں سوار ہوئی اور تربھے اسٹیشن پر خالی سیٹ پر بیٹھ گئی۔ماں بیٹی  نے اس  خاتون پر 10 سالہ بچی کی سیٹ پر بیٹھ جانے کا الزام لگاتے ہوئے لڑائی شروع کر دی۔ابتدا میں ان کے درمیان لفظی  بحث ہوئی اس کے بعد بات ہاتھا پائی پر اتر آئی ۔ اور ان کے درمیان جم کر لڑائی ہوئی ۔

نیرول ریلوے اسٹیشن پہنچنے کے بعد ریلوے اسٹیشن پر ڈیوٹی پر مامور ریلوے پولیس کو لڑائی کی اطلاع دی گئی۔ایک خاتون کانسٹیبل  اندر آئی اور لڑائی روکنے کی کوشش کی۔کانسٹیبل کی مداخلت کے بعد، وہ کچھ دیر خاموش رہے لیکن پھر سے لڑنے لگے۔اور  سیٹ کے کونے سے ٹکرانے کے بعد ماں گر گئی اور اس کے سر پر چوٹ آئی۔ اس کے بعد یہ خواتین ایک دوسرے کے ساتھ مارپیٹ کرنے لگے ۔جس میں کانسٹیبل بھی زخمی ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button