نیشنل

بی جے پی سے دوستی کے فیصلے پر جے ڈی ایس میں پھوٹ _ سی ایم ابراہیم کی پارٹی قیادت کے خلاف بغاوت

بنگلورو _ 17 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڑا کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے کے فیصلے سے پارٹی میں پھوٹ پڑنے نے کا امکان ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بی جے پی سے دوستی کے فیصلے سے پارٹی کے دو حصوں میں تقسیم ہونے کا  خطرہ ہے ۔

 

کرناٹک جے ڈی ایس  کے صدر سی ایم ابراہیم، جو جے ڈی ایس کو بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے اتحاد میں شامل کرنے کے سخت مخالف ہیں،  نے پیر کو پارٹی کے کچھ لیڈروں سے خصوصی ملاقات کی۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی سربراہ دیوے گوڑا سے کہا کہ وہ بی جے پی کے ساتھ نہ جائیں۔ انہوں نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جو  گروپ ہے وہی اصل جے ڈی ایس ہے۔ جے ڈی ایس کرناٹک کے صدر کی حیثیت سے انہیں ریاست میں پارٹی سے متعلق کوئی بھی فیصلہ لینے کا اختیار حاصل ہے۔

 

اگر وہ (دیوے گوڑا، کمارسوامی) بی جے پی کے ساتھ جانا چاہتے ہیں تو وہ جا سکتے ہیں۔ ہم  ہی بی جے پی کے ساتھ نہ جانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔سی ایم  ابراہیم نے کہا کہ جے ڈی ایس کے بہت سے ایم ایل اے ان کے رابطے میں ہیں، لیکن انہوں نے ان کا نام بتانے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر ایم ایل اے سے ملاقات کریں گے اور مستقبل کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button