نیشنل

فیض آباد میں بی جے پی کی شرمناک شکست پر ووٹرس کو گندی گندی گالیاں ۔ ہندو رکشا دل کا دکش چودھری اور اس کا ساتھی گرفتار

نئی دہلی۔ریاست اتر پردیش کے فیض آباد لوک سبھا سے بی جے پی کی شکست پر دو نوجوانوں نے مقامی رائے دہندگان کے ساتھ گالی گلوچ کرتے ہوئے ویڈیو بنائیں اور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دیا گیا۔

 

پولیس نے اس معاملے میں دکش چودھری اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ دکش چودھری نے حال ہی میں کنہیا کمار کو طمانچہ رسید کیا تھا۔ غازی آباد کے ٹیلا موڈ پولیس اسٹیشن نے دکش اور اس کے ساتھی انو چودھری کو گرفتار کیا ہے ان دونوں نے رائے دہندگان کو گالیاں دی تھی، ملزمین نے لوک سبھا انتخابات میں فیض آباد نشست سے بی جے پی کی شکست پر برہم

 

ہو کر یہ ویڈیو بنایا تھا۔ اس ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ دکش چودھری رائے دہندوں کو کس طرح سے گندی گندی گالیاں دے رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر پولیس شالیمار گارڈن سدھار گوتم نے کہا کہ چھ جون کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کی اطلاع ملی تھی جس میں رائے دہندوں کو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مقصد سے ناز یبا ریمارکس کیے گئے تھے

 

فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ان دونوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دکش چودھری کا تعلق ہندو رکشا دل سے ہے۔

 

Adb1

متعلقہ خبریں

Back to top button