نیشنل

بجرنگ دل پر پابندی لگانے کا وعدہ _ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے خلاف 100 کروڑ روپئے کا ہتک عزت کا مقدمہ

نئی دہلی _ 15 مئی ( اردولیکس ڈیسک) کانگریس پارٹی کے سربراہ ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے  انتخابی مہم کے دوران بجرنگ دل پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔  ان  کے بیان اور کانگریس پارٹی کے منشور میں بجرنگ دل پر پابندی عائد کرنے کے وعدے پر کھرگے کے خلاف پنجاب کی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ہندو سورکشا پریشد بجرنگدل ہند کے بانی ہتیش بھردواج نے کانگریس سربراہ کھرگے کے خلاف 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ اس تناظر میں سنگرور کی عدالت نے کانگریس لیڈر کو سمن جاری کیا ہے۔ سول جج رمندیپ کور نے کھرگے کو 10 جولائی کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی۔

اپنے ہتک عزت کے مقدمے میں، ہتیش نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے بجرنگ دل پر ایک ملک مخالف تنظیم کے طور پر الزام لگایا ہے اور کہا گیا کہ کرناٹک میں اقتدار میں آنے کے بعد وہ بجرنگ دل پر پابندی لگا دیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ انھوں نے جمعرات کو کانگریس کے منشور کے صفحہ نمبر 10 میں موجود نکات کی بنیاد پر عدالت سے رجوع ہوئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button