ایجوکیشن

تلنگانہ ایس ایس سی ایڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد: ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے تلنگانہ 10ویں جماعت کے نتائج جاری کردیئے۔ انھوں نے کہا کہ ان امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء کے لیے 14 جون سے ایڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ امتحانات 22 جون تک جاری رہیں گے۔ امتحانات کے اوقات کار صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔ فیل ہونے والے طلباء کو 26 مئی سے پہلے متعلقہ اسکولس میں امتحانی فیس جمع کرانی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button