تلنگانہ

بس میں سیٹ کے مسئلہ پر جھگڑا ، برہم سب انسپکٹر نے برقعہ پوش لڑکی کو طمانچہ رسید کردیا _ تلنگانہ کے جگتیال میں افسوسناک واقعہ

جگتیال _ 10 مئی ( اردولیکس) بس میں سیٹ کے مسئلہ پر دو خواتین کے درمیان پیش آئے معمولی جھگڑے کےبعد ،برہم سب انسپکٹر پولیس نے برقعہ پوش لڑکی کو طمانچہ رسید کردیا۔ یہ  افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے جگتیال شہر میں منگل کو پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے جگتیال سے تعلق رکھنے والی  شیخ فرح نامی لڑکی نے جگتیال پولیس اسٹیشن میں شکایت کی کہ  وہ اپنی والدہ کے ساتھ آرٹی سی بس میں بیجنکی سے جگتیال آرہی تھی کہ کریم نگر بس اسٹیشن پر ایک خاتون بس میں سوار ہوئی ، انھوں نے ماں اور بیٹی کے ساتھ سیٹ کے مسئلہ پر جھگڑا کیا۔اس خاتون نے فرح اور ان کی ماں کے ساتھ بد کلامی کی اور مخالف مسلم ریمارکس بھی کئے۔ اس کے بعد اس خاتون نے اپنے شوہر کو فون کرتے ہوئے ان دونوں کے خلاف شکایت کی ۔

لڑکی نے بتایا کہ خاتون کا شوہر جو انیل جو جگتیال رورل  پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر  ہے بس جگتیال میں داخل ہونے کے بعد سب انسپکٹر نے بس کوبس اسٹانڈ سے پہلے اپنی گاڑی کے ذریعہ تعاقب کرکے رکوایا اور بس میں ایک کانسٹیبل کے ساتھ سوار ہوکر فرح اور ان کی والدہ سے بحث وتکرار شروع کردی۔ پولیس عہدیدار کی اس حرکت کی جب لڑکی اپنے فون میں ویڈیو بنا رہی تھی تو برہم پولیس عہدیدار نے فرح کو طمانچہ رسید کردیا۔اس واقعہ پر فرح اور ان کی والدہ نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر اس بات کی شکایت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button