نیشنل

سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی سڑک حادثہ میں کرشماتی طور پر محفوظ

نئی دہلی: سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی سڑک حادثہ میں کرشماتی طور پر محفوظ رہ گئیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پاس آج محبوبہ مفتی کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی۔ حادثہ میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور ڈرائیور معمولی طور پر زخمی بتایا گیا ہے جبکہ محبوبہ مفتی محفوظ بتائی گئی ہیں۔

 

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب محبوبہ مفتی اپنی گاڑی میں سری نگر سے اننت ناگ جا رہی تھیں۔ حادثہ کے بعد انہوں نے اپنا سفر ملتوی نہیں کیا وہ دوسری گاڑی میں سوار ہو کر وہاں سے روانہ ہوئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button