انٹر نیشنل

جیت کو غزہ کے شہریوں کے نام کرنے سے متعلق پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کے ٹویٹ پر تنقیدیں

حیدرآباد _ 11 اکتوبر ( اردولیکس ) اسرائیل اور  فلسطین کے درمیان جاری جنگ  کو پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے کرکٹ میں لایا۔ منگل کو سری لنکا کے خلاف میچ میں سنچری بنانے والے محمد رضوان نے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ پاکستانی ٹیم کی جیت کو غزہ (فلسطین) کے شہریوں کے نام کر رہے ہیں۔

رضوان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ” پاکستانی ٹیم کی جیت کا حصہ بننے پر خوشی ہے..اس فتح کو غزہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کو وقف کرتے ہیں..اس کے علاوہ، حیدرآباد کے لوگوں کی طرف سے ہمیں  دکھائی جانے والی محبت اور مہمان نوازی کے لیے آپ کا شکریہ.

محمد رضوان کے اس ٹویٹ پر کئی نیٹیزین ان پر کئی طرح کی تنقیدیں کررہے ہیں ایک نیٹیزین نے کہا کہ انھیں یہاں کرکٹ کھیلنے کے لئے آنے بجائے فلسطین میں اسرائیل کے خلاف جنگ لڑنے جانا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button