نیشنل

ہندوستان میں 8 یو ٹیوب چینلز پر حکومت نے لگائی پابندی

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے فرضی خبریں پھیلانے کے الزام میں 8 یو ٹیوب چینلز کے خلاف کاروائی کی ہے۔ جن یوٹیوب چینلز کو بند کیا گیا ہے ان میں کیپٹل ٹی وی کا یوٹیوب چینل اوریہاں سچ دیکھو، کے پی ایس نیوز، سرکاری ولاگ، اَرن ٹیک انڈیا، ایس پی این 9 نیوز، ایجوکیشنل دوست، ورلڈ بیسٹ نیوز شامل ہیں۔

 

 

جن یوٹیوب چینلز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان کے مجموعی طور پر تقریباً 2 کروڑ سبسکرائبرس ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چینلز وقت سے پہلے لوک سبھا انتخاب اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر پابندی لگائے جانے جیسی فرضی خبریں پھیلارہے تھے۔ ان یو ٹیوب چینلز میں سے زیادہ تر پرملک کی فوج کے بارے میں غلط اطلاعات پھیلانے کا بھی الزام ہے۔

 

 

عہدیداروں کے مطابق پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے ان چینلز پر فرضی خبروں کا فیکٹ چیک کیا جس سے پتہ چلا کہ کئی یوٹیوب چینلز کے ذریعہ فرضی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ بعد ازاں ان کے خلاف کاروائی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button