تلنگانہ

اکتوبر 25 کو سورج گہن _ حیدرآباد میں سورج گہن کا وقفہ تقریبا ایک گھنٹہ ہوگا

حیدرآباد _ اکتوبر ( اردولیکس) اس مہینہ کی 25 تاریخ کو ہندوستان میں  جزوی سورج گہن ہوگا۔گہن کا آغاز دوپہر میں ہوگا اور بیشتر مقامات سے اس کو دیکھا جاسکے گاتاہم انڈومان و نکوبار جزائر اور شمال مشرق کے بعض حصوں جیسے ایزال، امپھال، کوہیما، ایٹا نگر وغیرہ سے یہ دکھائی نہیں دے گا۔ سورج گہن کا اختتام ہندوستان میں دکھائی نہیں دے گا کیونکہ یہ مغرب کے بعد ہوگا۔حیدرآباد میں سورج گہن کا وقفہ آغاز سے غروب آفتاب تک ہوگااور یہ وقفہ 48 منٹ 9 سکنڈ ہوگا۔ جزوی سورج گہن کا آغاز 4.59 بجے ہوگا اور اختتام 5.45 بجے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button