نیشنل

ڈپٹی چیف منسٹر کے مکان میں سی بی آئی کی تلاشی

نئی دہلی _ 19 اگست ( اردولیکس) جمعہ کی صبح سی بی آئی نے دہلی کے  ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا کی رہائش گاہ اور ان  کے آس پاس کے  20 سے زیادہ مقامات پر تلاشی لی۔ تاہم سی بی آئی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ تلاشی دہلی ایکسائز پالیسی (شراب گھوٹالہ) معاملے میں بے قاعدگیوں کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں کی  جا رہی ہے ۔ سی بی آئی کے دھاوے پر منیش سیسوڈیا نے کہا کہ میرے گھر کی تلاشی چل رہی ہے۔ میں سی بی آئی حکام کی مدد کروں گا۔ حکام میرے خلاف کوئی دستاویز ضبط نہیں کریں ہیں ملک میں اچھا کام کرنے والوں کو اس طرح ہراساں کرنا بدقسمتی ہے۔ تعلیم کے میدان میں جو کچھ کر رہا ہوں اسے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سچ سامنے آئے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button