ایجوکیشن

جناب محمد معین الدین اسکول اسسٹنٹ ریاضی ضلع پریشد ہائی اسکول کوتھا گوڑا کو ریاستی سطح کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

حیدرآباد 7- ستمبر ( محمد حسام الدین ریاض ) جناب محمد معین الدین اسکول اسسٹنٹ ریاضی ضلع پریشد ہائی اسکول کوتھا گوڑا کو یوم اساتذہ کے موقع پر ضلع پریشد آفس خیریت آباد میں منعقدہ تقریب میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈوزیرتعلیم محترمہ سبیتا اندرا ریڈی اور جناب یادیا رکن اسمبلی چیوڑلہ کے ہاتھوں عطا کیا گیا

 

جناب معین الدین اپنی منکسرالمزاجی اور خوش اخلاقی کے باعث طلبا اور اساتذہ برادری میں مقبول ہیں جناب محمد معین الدین کا پہلا تقرر نواب پیٹ ہائی اسکول پر عمل میں آیا تھا انہوں نے ول چل ہائی اسکول ‘ عالم پلی ہائی اسکول اردو میڈیم’کوتا گاڑی ضلع پریشدہائی اسکول اور وقار آباد میں بھی بہترین خدمات انجام دیں ایوارڈ ملنے پر صدر مدرس جناب گوویند کے علاوہ اساتذہ جناب دانیا ‘ جناب رام چندریا ‘ جناب گووردھن جناب ہنو منت کے علاوہ محمد اشفاق حسین ( مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ) ‘ عتیق حسین ( ضلع پریشد ہائی اسکول شمس آباد) ‘ جناب خواجہ خطیب الدین ‘ محترمہ رحیم سلطانہ سینئیر ٹیچر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول دبیر پورہ چارمینار منڈل ‘ محمد حُسام الدین ریاض ‘ محمد خلیل ا حمد’ محمد عقیل احمد ( حال مقیم دوبئی) ‘ محمد معز الدین سافٹ ویر انجینئر ‘ جویریہ صباحت اور دوسروں نے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button