جنگ کا اثر 500 سے زائد آندھرا پردیش کے شہری خلیج ممالک سے وطن واپس

نئی دہلی: آندھرا پردیش پراواس تلگو سنگم کے مطابق مغربی ایشیا میں کشیدگی کے دوران وہاں پھنسے ہوئے افراد کو واپس لانے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتیں کوششیں کر رہی ہیں۔
اس دوران 500 سے زائد آندھرا پردیشی شہریاپنے وطن پہنچ چکے ہیں ۔ بتایا گیا ہے ہے کہ ان میں زیادہ تر افراد عارضی ویزوں پر سفر کرتے ہوئے خلیجی ممالک میں پھنس گئے تھے۔ تنظیم کے صدر روی ویموری کے مطابق
“ہم نے یو اے ای، سعودی عرب، بحرین اور عمان میں پھنسے ہوئے مسافروں کے واپس آنے کے انتظامات کیے۔ کچھ افراد کو دبئی سے مسقط منتقل کیا گیا اور وہاں سے وہ بھارت پہنچے جبکہ کچھ دیگر افراد نجی ہوائی جہازوں کے ذریعے براہِ راست وطن آئے۔”
روی ویموری نے بتایا کہ بحرین میں ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے گئے تقریباً 50 پادری وہاں ہی پھنس گئے کیونکہ وہاں براہِ راست پروازیں دستیاب نہیں تھیں انہیں سعودی عرب یا دیگر راستوں سے واپس لانے کے لیے حکام کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مدد کے لیے رابطہ کرنے والے افراد کے ساتھ دہلی میں AP Bhavan کے اہلکار بھی انتظامات کر رہے ہیں۔روی ویموری نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک میں کام کرنے والے بہت سے بھارتی شہری تیل اور گیس کمپنیوں کے
ساتھ ساتھ سرکاری ملازمتوں میں بھی ہیں۔ یہ سب اہم کارکنوں کی کیٹیگری میں آتے ہیں اس لیے موجودہ صورتحال میں ان کا فوری طور پر واپس آنا ممکن نہیں تھا۔



