جنرل نیوز

مولانا سید رابع حسنی ندوی صاحب کی رحلت ملت اسلامیہ کے لیے شدید صدمہ :۔ امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ مولانا حامدمحمدخان کا اظہار تعزیت

مولانا رابع حسنی ندوی صاحب مہتمم جامعہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنووصدر مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سانحہ ارتحال پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مولانا حامدمحمدخان صاحب امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ نے کہا کہ ان کے انتقال نے ملت اسلامیہ کو شدید صدمہ سے دوچارکردیا ہے۔ علم دین کی اشاعت وفروغ اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کی صیانت کے لیے مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ حالیہ دنوں میں ملک وملت کو کئی ایک سخت حالات کا سامنا کرنا پڑا لیکن مولانا موصوف نے انتہائی صبر و تحمل،حکمت اور بردباری سے ان کا مقابلہ کیا اور کوشش کی کہ دین اسلام کا پرچم ہمیشہ سربلندرہے اور دینی علوم کا فیضان جاری وساری رہے۔ آخر میں امیرحلقہ مولانا حامدمحمدخان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور کمزوریوں سے درگزر فرمائے اور ملت اسلامیہ کو بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔

آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button