ایجوکیشن

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اکسپرٹ کا ڈان اسکول میں ٹیچرس کیلیے‌ ٹیچنگ ٹیکنیکس پر لکچر

حیدرآباد۔ معیاری تعلیم کیلئے معیاری ٹیچرس ضروری ہیں ۔ ڈان اسکول ملک پیٹ اور پرانی حویلی میں اس اصول پر سخت سے عمل کیا جاتا ہے۔

 

اسی پالیسی کے تحت ڈان گروپ کے ٹیچرس کو کئی عالمی ادارے جیسے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس ۔ برٹش کونسل ۔ آرک فاونڈیشن کے ایسپائر وغیرہ ٹریننگ دیتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی اکسپرٹ ڈاکٹر ہیما ٹھاکر نے ڈان اسکول کی ٹیچرس کو ٹیچنگ کے گُر سکھائے ۔

 

انہوں نے کہا کہ ٹیچرس کو بچوں کی نفسیات سے واقف ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر ہیما نے کہا کہ ٹیچرس بچوں کی زندگی پر گہرا اثر ڈالتے ہیں اور ٹیچرس کیلئے اس سے بڑی کوئی بات نہیں ہوسکتی کہ وہ بچوں کی زندگی بدلتے ہیں ۔ انہوں نے ڈان اسکول کی ٹیچرس کو ٹیچنگ کے شعبہ میں استعمال ہونے والی نئی نئی ٹکنالوجیز سے واقف کروایا ۔ انہوں نے ٹیچرس کے سوالوں کے جواب بھی دیئے ۔ ڈان گروپ میں ٹیچرس کیلئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا پی پی ٹی ٹی سی کورس کرنا بھی ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ وقفہ وقفہ سے الگ الگ شعبوں سے تعلق رکھنے والے اکسپرٹس ڈان اسکول میں آکر ٹیچرس اور طلبا کو اپنی اپنی فیلڈس کے بارے میں معلومات پہونچاتے ہیں ۔

 

ڈائرکٹر ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس فضل الرحمن خرم نے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی اکسپرٹ ہیما ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button