این آر آئی

ششی تھرور سے ابرار حسین کی قیادت میں اراکین اموبا و ریاض کے دیگر شخصیات کی ملاقات 

ریاض ۔ کے این واصف 

ششی تھرور، سینئر کانگریس لیڈر و رکن پارلیمنٹ ان دنون اپنے نجی دورے پر ریاض میں ہیں۔ جنرل سکریٹری علیگڈھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوئز اسوسی ایشن ریاض (اموبا) مرغوب محسن کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اراکین اموبا نے صدر ابرار حسین کی قیادت میں ریاض کے کچھ سینئر علیگز و دیگر سرکردہ شخصیات نے ششی تھرور سے ملاقات کی۔

 

حیات ریجنسی ہوٹل میں ناشتہ پر ہوئی اس ملاقات میں اراکین اموبا نے کچھ اہم موضوعات جیسے جامعہ علیگڈھ کا اقلیتی کردار، مینارٹیز کے مسائل، ملک کے موجودہ سیاسی حالات،کسانوں کا احتجاج، پارلیمنٹ کے انتخابات اور کانگریس کی حکمت عملی وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ششی تھرور نے علیگڈھ کمیونٹی ریاض کے گرم جوشانہ خیرمقدم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل قریب میں اموبا ریاض سے تفصیلی ملاقات کا موقع نکالیں گے۔ ششی تھرور نے علیگز کو روایتی کالی شیروانیوں میں ملبوس دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر سینئر صحافی غضنفر علی خان اور راشد حسن، چیرمین اسٹیرنگ کمیٹی ریاض محمد ضیغم خاں وغیرہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button