این آر آئی

سفارت خانہ ہند ریاض کے زیر اہتمام “پرواسی پریچئے 2023”

ریاض ۔ کے این واصف

سفارت خانہ ہند ریاض، وزارت خارجہ ہند کے تعاون سے “پرواسی پریچئے 2023” کے عنوان ہندوستانی کلچر کو پیش کرتا ایک جشن کا اہتمام کررہا ہے۔ یہ جشن 31 اکتوبر سے 7 نومبر 2023 تک جاری رہے گا۔ ایک ہفتہ طویل اس جشن میں پیش ہونے والے پروگرامز کی تفصیل اس طرح ہے۔

 

۳۱ اکتوبر کو یوم قومی یکجہتی و شب غزل۔

یکم نومبر کو فوٹو ایگزیبیشن اور کوئز پروگرام (ہندوستانی ورثہ/ آرکیٹکچر )

دو نومبر تا چار نومبر یہاں رہنے والے ہندوستانی ریاستوں کے دن منائیں گے۔

پانچ نومبر یوم سنسکرت۔

چھ نومبر سمینار بعنوان “قدیم ہندوستانی ادب”

سات نومبر “جشن خواتین”

 

اس جشن کا مقصد سعودی عرب میں مقیم مختلف تہذیبوں سے جڑے ہندوستانی کمیونیٹیز کو یکجا کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button