تلنگانہ

نظام آباد میں بی آر ایس کو ایک اور جھٹکا۔محمد افضل خان، مولانا کریم الدین کمال کانگریس پارٹی میں شامل

نظام آباد بی آر ایس پارٹی کو ایک اور جھٹکا۔محمد افضل خان، مولانا کریم الدین کمال کانگریس پارٹی میں شامل

حکومتی مشیر محمد علی شبیر کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں بی آر ایس قائدین کی شمولیت

نظام آباد:3/مئی (اردو لیکس) نظام آباد اربن بی آر ایس سابقہ ایم ایل اے مسٹر بیگالہ گنیش گپتا کے بااعتماد رفقاء مولانا کریم الدین کمال اور محمد افضل خان نے بی آر ایس پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے محمد علی شبیر حکومتی مشیر کی قیادت میں منعقدہ پروگرام میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے نظام آباد بی آر ایس پارٹی کو الوداع کہہ دیا۔ آئے دن نظام آباد بی آر ایس پارٹی سے وابستہ سرگرم قائدین و کارپوریٹرس کی بی آر ایس پارٹی سے علیحدگی سے بی آر ایس پارٹی صف ہستی سے مٹنے کے راستے پر گامزن ہے۔

 

بلدی ڈویژن نمبر29 مجاہد نگر بی آر ایس قائد محمد افضل الدین اور مولانا کریم الدین کمال کی کانگریس پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے کھانڈوا پہنا کر کانگریس پارٹی میں شامل کیا۔ اور مجوزہ نظام آباد پارلیمانی انتخابات میں کانگری پارٹی امیدوار مسٹر ٹی جیون ریڈی کی شاندار کامیابی کیلئے صدفیصد پولنگ کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

اس موقع پر پی سی سی ورکنگ صدر و ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ، نظام آباد پارلیمانی امیدوار ٹی جیون ریڈی، اردو اکیڈمی چیرمین طاہر حمدان، سٹی صدر کیشو وینو،کارپوریٹرس ایم اے قدوس، ببلو خان، ہارون خان سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم، سابقہ کارپوریٹرس محمدمصباح الدین،مجاہد خان، کانگریس قائدین سید نجیب علی، محمد اشفاق احمد خان،نرالہ رتناکر، محمد جاوید اکرم، شیخ اویس و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button