جرائم و حادثات

اترپردیش میں دلخراش سڑک حادثہ 10 ہلاک 37 زخمی

نئی دہلی: ریاست اترپردیش کے بلند شہر میں شکار پور – بلند شہر سڑک پر اتوار کی صبح رونما سڑک حادثہ میں 10 افراد ہلاک اور 37 افراد شدید طور پر زخمی ہیں۔

 

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق علی گڑھ ضلع کے اترولی تحصیل کے گاؤں رائے پور خاص اہیر نگلا سے بتایا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق علی گڑھ کی اترولی تحصیل کے گاؤں رائے پور خاص اہیر نگلا کے 40 سے زیادہ افراد غازی آباد سے علی گڑھ جا رہے تھے۔ یہ تمام خانگی ملازمین بتائے گئے ہیں۔

 

یہ تمام میکس پک اپ گاڑی میں سوار ہو کر غازی آباد سے اپنے گھر کے لیے جا رہے تھے کہ اسی درمیان سلیم پور تھانہ حلقہ میں سامنے سے آ رہی ایک پرائیویٹ بس نے پک اپ گاڑی کو ٹکر دے دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button